پنجاب کورونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے والا پہلا صوبہ ہوگا، عثمان بزدار کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار تمام افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنسکرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس پر ریسرچ کے لیے تمام تر وسائل فراہم کیے جائیں گے، پنجاب مقامی سطح پرکورونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کو ایک اضافی تنخواہ دیں گے، اگر کسی کی موت واقع ہوئی تو شہداء فنڈ بھی دیں گے، ہمیں اپنی استعداد بڑھانی چاہیے، جنتے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ کٹس میں خود کفیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں،کورونا پر قابو پانےکےلیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جو کچھ دےرہےہیں، وہ حقدار کوپہنچنا چاہیے، کرپشن نہیں ہونی چاہیے، مستحق افراد سے شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر لیاجائےگا جنہیں فی کس 4 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رقم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔
اس دوران  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتظامی اور طبی لحاظ سے صورتحال قابو میں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران گفتگو میں لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث مخصوص اوقات میں بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

Popular posts from this blog

Rajasthan Royals vs Kolkata Knight Riders Prediction Today Match, RR vs KKR

IPL Live Streaming - IPL 2020 Live Cricket Match Today ( KKR VS DC Live Match ) Star Sports Live, Ten Sports, OPN Sports, Sport Corner Live Score Updates today #IPLT20

IPL Live Streaming 2020 ( Live Cricket Streaming ) Star Sports, Ten Sports, OPN Sports, Sport Corner || Live cricket Match Today - IPL2020 Live ( KKR VS DC Matches Online )